• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ۔ڈی ایس پی سرکل شبقدر کا ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں پبلک لیزان کمیٹی کےممبران، علاقہ مشران، کے ساتھ میٹنگ

May 10, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں سے
چارسدہ۔ڈی ایس پی سرکل شبقدر کا ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں پبلک لیزان کمیٹی کےممبران، علاقہ مشران، کے ساتھ میٹنگ۔چاند رات پر ہوائی فائرنگ کسی صورت نہیں ہونے دینگے سماج دشمن عناصر کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ہوائی فائرنگ والے افراد کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی۔علمائے کرام علاقہ عمائدین پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں مل کر معاشرے سے ہوائی فائرنگ کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔(ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان)

تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی سرکل شبقدر فاروق زمان خان نے تھانہ شبقدر میں علمائے کرائم ،علاقہ مشران کے ساتھ ایک میٹنگ کیا۔میٹنگ میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون اور آنے والے عید میں عوام الناس کو تحفظ جبکہ مساجد کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او شبقدر جوہر شید خان بھی موجود تھے۔میٹنگ میں شرکاء کو ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بغیر کسی وجہ ایک بے گُناہ انسان کی جان لے لی۔گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر ڈالہ اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا تمام انسانیت کی زندگی بچائی۔لہٰذا تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی منع کرنے کی تلقین کریں۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ تھانے کو کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھ کر فوری کاروائی ہوگی کسی سیاسی دباو اور شفارش قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے علاقہ عمائدین سیاسی راہنماوں اور خصوصی طور پر علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے سے لاقانونیت کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ بھی نہیں کر سکتی اس لئے معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس جنگ کو ہم نے مل کر لڑنا ہے۔اپنے لئے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں قدم اٹھانا ہو گا۔ اس موقع پر موجود علاقہ عمائدین نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کے ہر ایکشن میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے اور پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے۔