ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان انٹی کرپشن
کی کرپشن و بدعنوانی کیخلاف کارواٸیاں جاری۔ مختلف محکموں سے خورد برد کی ٸی رقوم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکل أفیسر محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان منہاج سکندر بلوچ نے دیرینہ فاٸلوں کو نمٹاتے ہوٸے انکواٸری نمبر46 سال 2020 میں محکمہ لوکل گورنمٹ و دیہی ترقی سے 59000 روپے جبکہ محکمہ تعلیم کے حبیب الرحمن سے قواعد و ضواب کی خلاف ورزی کرکے اپنے یٹے کو بھرتی کرنے پر 125000 روپے اور ایف أٸی أر نمبر5 سال2017 میں محکمہ تعلم کے ٹیچر ربنواز سے خوردبرد کی گٸی81700 روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔ سرکل أفیسر انٹی کرپشن منہاج سکندر بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈاٸریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان کی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ہم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو کرپشن فری ضلع بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے فراٸض منصبی دیانتداری سے انجام دیں اور حکومت کی کرپشن فری پاکستان کی پالیسی کو کامیاب بناٸیں بصورت دیگر محکمہ انٹی کرپشن اسی طرح کرپشن و بدعنوانی کیخلاف کارواٸیاں جاری رکھے گا۔
انٹی کرپشن کی کرپشن و بدعنوانی کیخلاف کارواٸیاں جاری۔
