• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ سمیت تین ممالک نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

May 14, 2021

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیل کے فلسطین پر حملوں اور حماس کی جانب سے جوابی حملوں کے پیش نظر امریکہ کے بعد برطانوی اور جرمن ائیرلائنز نے بھی اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کے بعد حماس کی جانب سے جوابی حملے بھی جاری ہیں جس میں اب تک سات اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کے دو شہروں میں دو روز سے ہنگاموں اور مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،اسرائیلی شہر لاڈ میں گزشتہ روز ایک کار ڈرائیور کو تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی۔ہنگاموں کا سلسلہ اسرائیلی شہریوں کی جانب سے ایک عرب شہری کو قتل کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔