• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں خاتون کی چھوٹی سی غلطی نے اس کا چار ارب روپے کا نقصان کروا دیا

May 15, 2021

نیویارک(نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب روپے کی لاٹری جیت کربھی انعامی رقم سے محروم ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی خاتون کا انعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا تھا، لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دیں۔خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جا سکتا۔