عمران خان خیبر پختونخواں سے
لکی مروت، ڈی پی او لکی مروت عمران خان نے کمانڈنگ آفیسر 32 سندھ رجمنٹ کرنل امجد کے ہمراہ بیٹنی سب ڈویژن میں قائم پولیس چوکیوں اور ٹانک و وزیرستان کے ساتھ پاک آرمی کی سرحدی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔ انہیں نامساعد حالات میں ملک کی سلامتی و دفاع اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے فرائض انجام دینے کے جذبے کو سراہا اور ان کو عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔
دورے کے موقع پر ڈی او نے اچھی ڈیوٹی کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا اور ڈیوٹی پہ موجود نہ ہونے پر ایس ڈی بیٹنی کے 4 اہلکاروں معطل کرکے لائن حاضر کر دیا. ڈی پی او نے تمام اہلکاروں پر واضح کیا کہ ضم شدہ علاقے میں ان کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن عامہ کو برقرار رکھنا ہے. کسی بھی قسم کی کوتاہی پر بمطابق پولیس رولز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی.