ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسرائیل کے حامی اور فلسطین کے حامی سڑکوں پر آگئے ،ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی نے ماحول کشیدہ کردیا ۔
تفصیل کے مطابق ویانا کے وسط پیراتھیٹر کے سامنے یہودیوں کے حامیوںنے مظاہرہ کیا جس میں فلسطین کے خلاف تقریریں جاری تھیں لیکن تھوڑا وقت گزرنے کے بعد ترکی اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے تقریباً ایک سو نوجوان بھی وہاں جمع ہو گئے جنہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس دوران حالات کشید ہ ہو گئے اور تصادم کو روکنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے دونوں گروپوں کے درمیان میں آکر ایک زنجیر بنا لی ۔ پولیس بار بار لاو¿ڈ سپیکر پر اعلانات کرتی رہی کہ غیر قانونی مظاہرہ کرنے اور غیر قانونی نعرہ بازی کرنے کی اجازت نہیں تمام لوگ شاہراہ کو خالی کردیں مگر فلسطین کے حامی مظاہرین اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی میں مزید تیزی لاتے رہے۔