• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے کا دعویٰ

May 17, 2021

سری نگر(نمائندہ خصوصی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جموں میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سودھن نے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی چنار کے مختلف علاقوں سے متاثرہ افراد سے لیے گئے نمونوں میں نیا B.1.617.2 وائرس موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ویرینٹ زیادہ تر جموں ڈویڑن میں پایا گیا ہے جس کی وجہ سے جموں میں کووڈ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر سودھن نے کہا کہ جموں میڈیکل کالج کی لیباریٹری میں جانچ شدہ 38 فیصد نمونوں میں یہ نیا ویرینٹ پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا یہ نیا ویرینٹ معمول سے 22 فی صد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وبا کی پہلی لہر کے مقابلے میں جموں ڈویڑن میں کئی خاندان پورے پورے متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ششی سودھن نے کہا کہ جموں میڈیکل کالج کی لیباریٹری میں جانچ کئے گئے نمونوں سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جموں ڈویڑن میں مثبت کیسز کی شرح بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔