• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کے 89ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان نثر اد سعودی صحافی خدیجہ ملک کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

Sep 23, 2019

جدہ (ملک عاصم اعوان کی رپورٹ) سعودی عرب کے 89ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان نثر اد سعودی صحافی خدیجہ ملک کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں پاکستانی ،سعودی اور دیگر ممالک کی صحافی برادری کے ساتھ ساتھ مقامی اوورسیز کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں بھر پور شرکت کی تقریب میں سعودی عرب کے قومی ثقافتی اور ملی نغموں کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے رقص بھی پیش کیے مقامی بینڈ نے ملی نغمے سنا کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب میں پاکستانی صحافی نورالحسن گجر اور ادریس احمد نے سعودی صحافیوں اور کیمونٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا…تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ ملک نے کہا کا ہم سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اپنی طرف سے تمام سعودی بھائیوں اور بہنوں کو یوم الوطنی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر میں سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت میڈیم جود نے تقریب میں شریک ہونے پر تمام صحافی برادری اور کیمونٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور سب کو یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کی ۔