• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی صدر نے اسرائیل کی حمایت کر کے اپنے ہاتھ خون آلود کرلیے : رجب طیب اردوان

May 18, 2021

انقرہ(نمائندہ خصوصی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اسرائیل کی حمایت پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ خون آلود کرلیے ہیں ۔جیو نیوز کے مطابق ترک کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں طیب اردوان نے کہا کہ جوبائیڈن خون آلود ہاتھوں سے تاریخ لکھ رہے ہیں۔اردوان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جوبائیڈن آپ نے ہمیں یہ سب کہنے پر مجبور کیا ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔