• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

May 19, 2021

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے آج مورخہ 18-05-2021کو سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا جہاں وہ جیل سپریڈنٹ بنیامین خان میانخیل سے ملے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
▪ ضلعی پولیس سربراہ نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔
▪ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے جیل لنگر خانہ میں خوراک ، صفائی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ضلعی پولیس افسر جیل ہسپتال میں بھی گئے اور وہاں پر داخل مریضوں کی عیادت کی،ضلعی پولیس سربراہ نے جیل سپریڈنٹ سے پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔