ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ پولیس کی منشیات اسلحہ و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری مجموعی طور پر 570 گرام ہیروئن 510 گرام چرس ایک تیس بور پسٹل سمیت 16 کلوگرام بھنگ اور 01 اشتہاری ملزم گرفتار,جرائم کے خاتمے کے لیے ہر حد تک جائیں گے (ڈی پی او)
ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار خان نے اسلحہ و منشیات کے روک تھام کے حوالے سے کاروائی کی ہے کاروائی میں 570 گرام ہیروئن 510 گرام چرس اور ایک 30 بور پسٹل معہ 05 عدد کارتوس برآمد کرلیے ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے۔
ایس ایچ او کلاچی اورنگزیب خان نے منشیات و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کاروائی کی ہے کاروائی 16 کلو گرام خشک بھنگ ایک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ملزمان کو پابند سلاسل اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.
ڈیرہ پولیس کی منشیات اسلحہ و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری
