شیخو پورہ (نمائندہ خصوصی) شیخو پورہ میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کی جائیداد نیلامی کا عمل جاری ہے، فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے گزشتہ ماہ دیا تھا ، نواز شریف کی زمین فیروز وٹواں شیخو پورہ میں واقع ہے ، شیخو پورہ کی ضلعی انتظامیہ نے نیلامی ہال کے اندر اور باہر بینرز لگا ئے ۔
نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے زر ضمانت ضمع کرانے ہوں گے، اے ڈی سی ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
ادھر مختار حبیب کے بعد زمین کا ایک اور دعویدار سامنے آگیا، نوید ناصر نامی شخص نے آکر کہا کہ یہ ہماری وراثتی اراضی ہے ، نیلامی کیسے کی جا سکتی ہے ۔ نیلامی کی انتطامیہ نے زمین کے دعویدار کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔
نیلامی میں تا حال ایک ہی خریدار پہنچا ، شہری محمد بوٹا نے بولی میں دس لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرائے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد بوٹا نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی اچھا کام ہونے لگا ہے تو سب کو حصہ لینا چاہئے۔بڑے لوگ بھی قانون کے تابع آے لگے ہیں ،زمین کتے دعویداروں کو دیکھنا انتظامیہ کا کام ہے ، جب حکومت نیلامی کرے گی ہم تو حصہ لیں گے ۔