• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

May 20, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)این سی او سی نے گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں چوبیس مئی سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے حوالے سے بھی اہم ترین بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”این سی او سی نے پیشہ وارانہ امتحانات اور ٹیسٹ لینے کی اجازت دی ہے ، مہربانی کر کے وفاقی وزارت تعلیم کے سیکریٹری کے پاس امتحانی مراکز کی تفصیلات ، طالبعلموں کی تعداد اور عملدرآمد کیئے جانے والے ایس او پیز کی تفصیل جمع کروائیں ، اگر تمام انتظامات اطمینان بخش پائے گئے تو فوری طور پر اجازت دیدی جائے گی ۔“
یادر ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان کی زیرصدارت ایس سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ،وزیرصحت سندھ، اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون سے آو¿ٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی، تاہم شادی میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد شریک ہوں گے اور تقریبات گھر سے باہر کھلی جگہ پر منعقد کی جاسکیں گی، جب کہ 24 مئی سے 7 جون تک مرحلہ وار تعلیمی شعبے بھی کھول دیئے جائیں گے، میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات بھی ہوں گے۔