ساہیوال(رانا ذوالفقار سرور)ساہیوال کمشنر ناصر چٹھہ کے حکم پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن فرمائش علی چودھری لے اپنے سٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو ختم کروایا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے آپریشن جاری رہیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی معافی نہیں دی جائے گی ان کی اس کارروائی پر شہریوں نے سراہا ہے