چارسدہ (عمران خان)ایس ایچ او تھانہ پڑانگ کی کامیاب کاروائی۔مساجد سے بیٹریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ بیٹریاں برآمد۔ دوران انٹاروگیشن ملزم کا اعتراف جرم۔ مزید تفتیش جاری(ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی )
تفصیلات کے مطابق پولیس کو علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں مساجد سے بیٹریاں چوری ہونے کی پے درپے مختلف شکایات موصول ہوئی، تھانہ پڑانگ میں نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔ ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کو ملزم /ملزمان کو بے نقاب کرکے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پڑانگ زاہد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث اصل ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم عامر ولد رحمن اللہ سکنہ سافر خیل پڑانگ حال کلاڈھیر کو گرفتار کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ بیٹریاں بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ پڑانگ کی کامیاب کاروائی
