عمران خان خیبر پختونخواں س
*تاجربرداری شفیع بازار صدر کینٹ اتفاق گروپ کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف احتجاجی ریلی *
تاجر برداری شفیع بازار صدر کینٹ کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور اسرائیل کے خلاف پشاورصدر کینٹ شفیع بازار سے صدر تختو مسجد تک احتجاجی ریلی کیا گیا
اسرائیل مردہ باد ریلی کی قیادت شفیع بازار صدر اکبرعلی مرکزی ترجمان ،ہارون صافی ،جنرل سیکٹرٹری حضرت خان باجوڑی،ناظم میاں نور محمد کر رہے تھے
اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم میاں نور محمد اور صدر اکبرعلی ترجمان ہارون صافی کے کہنا تھا کہ آج ہم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف نکلے ہیں
اسرئیل کی صیہونی دہشت گرد فلسطین میں موجود پورے عالم کے مسلمانوں کیلئے مقدس جگہ بیت المقدس کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں وہاں پر مسلسل نمازیوں کو زبردستی نکالا جارہا ہے۔ اسرائیل فلسطین میں بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر جو ظلم و ستم کر رہی ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی
آن کا مزید کہنا تھا
انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم بیت المقدس کے تقدس کو نہیں بچا پائے تو پھر حرمین شریفین بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ناظم میاں نور محمد صدر اکبرعلی ہارون صافی نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لے اور عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے اور تمام مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر ایک فورس بنائی جائے جوکہ صرف مسلمانوں کے مقدس مقامات کی تحفظ کیلئے ہو جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو وہاں اس ظالم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو
احتجاج میں تاجربرداری اور دکانداروں نے شرکت کی۔احتجاج کے آخر میں اسرئیل کا جھنڈا جلایا گیا۔