• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ایس پی آپریشنز کرائم ریویو میٹنگ

May 20, 2021

پشاور(عمران خان) ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے, ایس پی صدر ڈویژن کے دفتر میں ہونے والے میٹنگ میں ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد، صدر ڈویژن ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر صدر ڈویژن میں ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایس پی صدر وقار احمد نے میٹنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، اسلحہ برآمدگی، اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون، قبضہ گروپ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم کی تفتیش اور جرائم کی روک تھام کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی ایس ایس آپریشن کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر ایس ایس پی آپریشن نے اشتہاری ملزمان، اسلحہ برآمدگی، قبضہ گروپس اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام پر صدر ڈویژن پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشن نے جرائم میں ملوث افراد کی از سر نو فہرستیں مرتب کرنے، عادی جرائم پیشہ اور جیل سے رہا شدہ افراد کی کڑی نگرانی کے عمل کو مزید مربوط بنانے اور دیگر اداروں اور یونٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے صدر ڈویژنز میں عوامی رابطہ مہم کے تحت کھلی کچہریوں کے سلسلہ کو بھی مزید تیز کرنے اور شہر کے دور افتادہ علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کی بھی ہدایت کی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی کی سربراہی میں گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن کے دفتر میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد، صدر ڈویژن ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس آپریشن یاسر آفریدی نے صدر ڈویژن میں ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیا اور امن و امان کی صورتحال کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی حاصل کی، انہوں نے مضافاتی علاقوں میں شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافہ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی، میٹنگ کے دوران ایس پی صدر وقار احمد نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دورن برآمد ہونے والے اسلحہ، اشتہاری ملزمان، لینڈ مافیا کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم کی تفتیش اور روک تھام کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی ایس ایس آپریشن کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی

ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے صدر ڈویژن پولیس کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاون، اسلحہ برآمدگی، قبضہ گروپس اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے، جرائم پیشہ افراد کی از سر نو فہرستیں مرتب کرنے، جیل سے رہا شدہ افراد کی کڑی نگرانی کرنے اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید مربوط بنانے کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر کھلی کچہریوں کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس سلسلہ کو تیز کرنے اور ہوائی فائرنگ سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بھی بھر پور کارروائیوں کی ہدایت کی