• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطین کا پرچم لہرادیا

May 20, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)دنیائے فٹ بال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطینی پرچم لہراکر عوام کے دل جیت لیے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا اور عماد ڈیلو نےاولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرایا۔پال پوگبا اور عماد ڈیلو نے منگل کی رات کو کلب کی فولام کے خلاف 1-1 سے برابری کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرایا۔کھلاڑیوں کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پرشائقین کی جانب سے ان کو خوب سراہا جارہا ہے۔پال پوگبا عماد ڈیلو نے ہزاروں شائقین کے سامنے فلسطینی پرچم کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔
واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔