• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کی امیدیں دم توڑنے لگیں ،سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیک ہسی نے متبادل وینیو کے بارے میں اپنی رائے پیش کردی

May 21, 2021

کینبرا(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مائیک ہسی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف دیکھا جانا چاہیے ۔
تفصیل کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی حالیہ لہر نے تباہی مچا دی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار رہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ وائرس کا شکار ہو رہے ہیں ۔ایسی صورتحال میں رواں سال بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور وہاں ایونٹ کرانے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں ۔

اس حوالے سے سابق آسٹریلی کرکٹر مائیک ہسی نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بہت مشکل نظر آرہا ہے اس ایونٹ کے لیے متحدہ عرب امارات اچھی آپشن ہے ۔حال ہی میں بھارت سے واپس آسٹریلیا پہنچنے والے مائیک ہسی نے کہا کہ آئی پی ایل میں آٹھ ٹیمیں ہیں اور تقریباً اتنی ہی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلیں گی جو کہ اگر بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلتی ہیں تو خطرہ بڑھ جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے کرکٹ بورڈ اپنی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے پر پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔