لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کا اعلان کر دیا گیاہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے فرنچائزز کو اضافہ اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ خصوصی جہاز ،ویزا سیکیورٹی ، ابو ظہبی میں ٹریولنگ کے اخراجات ادا کرے گا ، کھلاڑیوں اور آفیشلز 13 دن کا قرنطینہ کریں گے ،پی ایس ایل چھ کے شیڈول میں چار دن 2,2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کاآغاز یکم جون کی بجائے پانچ جون سے ہونے کا امکان ہے ، سری لنکن کھلاڑی پاکستان آئیں گے اور چارٹر فلائٹ کے ذریعے ابو ظہبی پہنچیں گے ، دوسرے ممالک کے کھلاڑی ویکسین کروا کر امارات پہنچیں گے ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ امارات کی حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کروانے کیلئے مکمل اجازت دیدی ہے ۔