• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے تمام سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ

May 21, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے تمام سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے شاہراؤں پر کروناوائرس کی تیسری لہرکے متعلق ایس اوپیز پر عملدرآمدکی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت شہریوں کو کروناوائرس سے بچانے کیلئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے اس سلسلہ میں ہرشعبہ کیلئے ایس اوپیز جاری کی گئی ہیں ہمیں شاہراؤں پر کروناوائرس ایس اوپیز پر عملدرآمد کرواکر مسافروں اورٹرانسپورٹرزکوکروناوائرس سے محفوظ بناناہے اس سلسلہ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پرپابندی ہے۔ٹرانسپورٹ عملہ خودبھی فیس ماسک اورہینڈ سینٹائزراستعمال کرے اورمسافروں کو بھی فیس ماسک لازمی استعمال کروایاجائے انہوں نے کہاکہ دوران سفرپیدل چلنے والوں اورموٹرسائیکل سواروں کیلئے فیس ماسک کااستعمال ضروری ہے لہٰذاکروناوائرس ایس اوپیز اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ دیگراداروں کی طرح ہم بھی فرنٹ لائن پرخدمات سرانجام دے رہیں اس لئے ہمیں بھی احتیاط کی ضرورت ہے،دوران ڈیوٹی فیس ماسک،ہینڈ سینٹائزراورگلوز کااستعمال یقینی بنائیں اورمکمل ایمانداری وجانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے جائیں۔