• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ شیخ ملتون پولیس کی کامیاب کارروائی۔

May 21, 2021

خیبر پختونخواں (عمران خان)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا سماجی و معاشرتی جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پر سرکل ڈی ایس پی کی نگرانی اور ایس ایچ او گل ولی خان کی قیادت میں تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ کئی دنوں سے سادح لوح دکانداروں کو جعلی کرنسی نوٹ دینے والے نوسرباز گروہ کے 04ملزمان عرفان ولد لطیف اللہ سکنہ میاں گلزارہ حال ظفر پارک بٹ خیلہ، کاشف ولد فرید اللہ، عماد اللہ ولد عمر محمد اور فواد ولدسید زمین ساکنان ایثار بابا طوطہ کان بٹ خیلہ کوموٹر کار نمبری MW-330سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50ہزار روپے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔