لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئےصوبے بھر میں لاک ڈاو¿ن میں 15 جون تک توسیعکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ 24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آو¿ٹ ڈور شادی تقریب کی اجازت ہوگی، تمام مزارات مکمل بند رہیں گے۔ دفاتر کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہے گی اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، ما سک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔