• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک بھر میں ” یوم یکجہتی فلسطین ” بھرپور جذبے سے منایا جا رہا ہے

May 21, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی ہدایت پر آج ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے ۔

علامہ طاہر اشرفی نے یوم یکجہتی فلسطین سے متعلق احتجاجی ریلیوں میں عوام سے کورونا ایس او پیز اپناتے ہوئے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔ آج سیاسی ، مذہبی جماعتوں ، سول سوسائیٹیز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے اکٹھے ہوں گے ۔

بعد نماز جمعہ اسلام آباد سے اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا، مارچ کی سربراہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جبکہ ارکان قومی اسمبلی بھی احتجاج میں شریک ہوں گے ۔
اسلام آباد میں سینٹورس سے ڈی چوک تک امیر جماعت اسلامی کی زیر سربراہی لبیک القدس مارچ کا انعقاد ہوگا ۔

ملک بھر میں سیاسی مذہبی و سماجی تنظیمیں اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کریں گی ۔