لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمدعامر نے ” انڈین پریمیئر لیگ “ (آئی پی ایل )کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوزکو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات ٹھیک ہو جاتے ہیں تو پاکستانی کرکٹرز بھی آئی پی ایل کھیل سکیں گے ۔ان کاکہناتھا کہ بطور پاکستانی کھلاڑی چاہتا ہوں کہ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایل ایل) کا حصہ ہوں اور ہمارے کرکٹرز آئی پی ایل میں شریک ہوں۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے ہی انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے جس کے بعد افواہیں گردش کرہیں تھی کہ عامر آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں اظہر محمود بھی برطانوی پاسپورٹ ہونے کے باعث آئی پی ایل میں شریک ہوچکے ہیں۔