اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بالا کوٹ میں دہشتگردی کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت کے اقدامات اور بیانات علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں ، بھارت الزامات سے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی چھپا نہیں سکتا ، دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں ، بھارت ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ناکام رہے گا ۔