عمران خان خیبر پختونخواں سے
*چارسدہ۔ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک وارڈن پولیس کا کمسن،بغیر ہلمیٹ موٹر سائیکل سوار،بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں کمسن بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہےضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک پولیس نے کم عمرموٹر سائیکل سوار، بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی ڈرائیوران کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں سینکڑوں کمسن لڑکوں کو چالان کیا جوکہ ٹریفک کے قوانین سے لا علم تھےجبکہ اس موقع پر کم عمر ڈرائیوران کے والدین کو تھانہ طلب کرکے ان سے باقاعدہ سٹامپ پیپر پر تحریری لیا کہ آئندہ وہ کم عمر بچے کو کسی قسم کی گاڑی موٹر سائیکل نہیں چلانے دینگے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے کہا کہ کمسن لڑکے موٹر سائیکل، رکشہ وغیرہ چلاتے ہیں جو کہ ٹریفک قوانین سے لاعلم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات رونماہوتے ہیں۔
یہ عمل ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی ہے جس کاسد باب نہایت ضروری ہے اور کہا کہ ڈرائیور حضر ات کو ٹریفک قوانین سے آگاہی،ٹریفک کے بنیادی اُصول،ڈرائیونگ اور دوسری بنیادی معلومات کے بارے میں آگاہی چاہئے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آسکے کیونکہ ان ڈرائیوران کی لاعلمی اکثر اوقات کسی بڑے حادثہ کا سبب بن جاتا ہے۔
ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک وارڈن پولیس کا کمسن،بغیر ہلمیٹ موٹر سائیکل سوار،بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری
