اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ یو این جی اے کے صدر وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران یو این جی اے کے صدر ملکی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر جنرل اسمبلی کا دورہ اقوام متحدہ میں عالمی امور پر پاکستان کے موقف اجاگر کرنے کا موقع ہے۔پاکستان عالمی امن و تحفظ، معاشی و معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی تنازعات کے پرامن حل میں مددگار ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرتین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
