• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اینٹی کرپشن پنجاب کی پی ٹی آٹی اور ن لیگ کے ادوار کی کارکردگی میں واضح فرق ہے ، وزیر اعظم

May 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کے ادوار کی کارکردگی میں واضح فرق ہے ، ہماری حکومت کے 31 ماہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 220 ارب روپے کی وصولی کی ، اس کے برعکس ن لیگ کے 10 سال کا ریکارڈ خراب ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دس سالوں کے دوران سرکاری اراضی صرف دو ارب 60 کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ۔ دو ارب 35 کروڑ کی نقد وصولی کی گئی جبکہ ن لیگ کے 10 سالہ ادوار میں صرف 43 کروڑ کی وصولیاں کی گئیں ۔پی ایم ایل این کے آخری 10 سالوں کے دوران بالواسطہ نقدی وصولی صفر رہی جب کہ پی ٹی آئی کے دور میں اب تک 26 بلین روپے ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہی فرق ہماری حکومت کے دور اور اس سے پہلے کے ادوار میں نیب کی کار کردگی کا ہے ۔ 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 ارب روپے کی وصولی کر سکا جبکہ ہمارے تقریباً 3 سالہ دور میں نیب نے 484 ارب روپے کی وصولیاں کیں ۔ جب حکومت مجرموں کی حفاظت نہیں کرتی اور احتساب کو مداخلت کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔