• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریکو ڈیک کیس کی جیت پوری قوم کی فتح ہے، غلام سرور خان

May 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈز میں ریکوڈیک کیس کی جیت پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن اور پوری قوم کی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ریکوڈیک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں،ملک و قوم کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے،ٹیم ورک سے قومی اثاثوں کی حفاظت کی گئی،یہ ایک انتہائی اہم کیس تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ذاتی طور پر معاملے کو مانیٹر کررہے تھے۔