• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

May 25, 2021

اسلام آباد (رانا محمد سعید ) شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹx مثبت آگیا، وفاقی وزیر تعلیم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، معمولی علامات کیساتھ طبعیت بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشااللہ جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے