اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) نے رواں سیزن کے لیے دو پاکستان کھلاڑیوں محمد عامر اور شعیب ملک کو سائن کرلیا ہے۔
سی پی ایل میں فاسٹ باؤلر محمد عامر بارباڈوس ٹرائیڈینٹس جبکہ شعیب ملک کی گیانا ایمیزون واریئرز کی جانب سے ان ایکشن ہونگے۔سی پی ایل کے میچز اگست میں شروع ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 28 مئی کو ہوں گے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض،کامران اکمل،عمر اکمل اور شاداب ریاض سی پی ایل کھیل چکے ہیں۔
پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوگیا
