• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وسیم اکرم محمد عامر کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ، فاسٹ باولر کے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کے فیصلے پر بھی ایسا کرارا جواب دے دیا کہ وقار یونس بھی ہکا بکا رہ جائیں

May 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نظر انداز کیا جانا حیرت انگیز ہے ،محمد عامر ایک تجربہ کار اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے بہترین باولر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں قومی ٹیم کو تجربہ کار باولر کی ضرورت ہے جو نوجوان باولرز کو مشورے اور رہنمائی دے سکے ۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ محمد عامر کو پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اگر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ہے تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ،کسی کو بھی محمد عامر کے اس فیصلے کو مجرمانہ عمل کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے محمد عامر کے فیصلے پر بہت زیادہ ہنگامہ ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی کام دوسرے کھلاڑیوں نے بھی سر انجام دیا لیکن ان کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں کہتا تو پر محمد عامر ہی کیوں ؟،اگر محمد عامر دوسرے فارمیٹس کے لیے دستیاب ہے تو اسے پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہیے۔اس دوران وسیم اکرم سے سوال کیا گیا کہ کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے مصباح الحق اور وقار یونس کے ساتھ محمد عامر کے معاملے پر بات کی ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی صرف ایک مشاورتی ادارہ ہے ۔