• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری، قومی فاسٹ باؤلر پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

May 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 سے باہر ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کو منتخب شدہ لیبارٹری کی کورونا رپورٹ لیکر ہوٹل پہنچنا تھا۔تاہم نسیم شاہ منتخب شدہ لیبارٹری کی بجائے کسی اور لیبارٹری کی رپورٹ لیکر ہوٹل پہنچے۔جس کے بعد ان کو پی ایس ایل سے باہر کردیا گیا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔