• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی موخر کردی گئی

May 26, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان سے پلیئرز، آفیشلز اور سپورٹ سٹاف پر مشتمل دستے کی ابوظہبی روانگی کو ایک روز کے لیے مؤخر ہوگئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق تاخیر بعض مسافروں کے ویزے نہ موصول ہونے کی وجہ سے کی گئی۔ ابوظبی میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلیے پاکستان سے 233 رکنی دستہ جس میں پلیئرز، ٹیم سپورٹ سٹاف، کوچز، براڈ کاسٹ عملہ اور میچ آفیشلز شامل تھے کو بدھ کی صبح دو مختلف چارٹرڈ فلائٹس سے لاہور اور کراچی سے ابوظبی روانہ ہونا تھا لیکن اب یہ فلائٹ موخر کردی گئی ہے۔ اب یہ پروازیں جمعرات کی صبح روانہ ہوں گی، کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز اور ہوٹل میں آئیسولیشن میں رہیں گے۔