• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کی تیاریاں، اب تک کی تہلکہ خیز خبر آگئی

May 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کردیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کردی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے ہی جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی انویسٹی گیشن میں تیزی آئی ہے اور ان کے خلاف مقدمات کی پراگریس رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ی
جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کی سربراہی ایک بار پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔