اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر کی جانے والے شکایات کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کےحکم پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی اور انکوائری کآغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کی تھی جس پر سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی تھی۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سے سرکلرجسٹرارکومعطل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
انسپکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کوبھی عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔