عمران خان خیبر پختو خواں سے
ضلع خیبر لنڈیکوتل خوگہ خیل قوم کا این ایل سی اور ایف بی آر کے خلاف احتجاجی دھرنا چھوتے روز بھی جاری. پاک افغان شاہراہ بند مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں
لنڈی کوتل خوگہ خیل قوم کے عوام مشران سیاسی قائدین کا ایف بی آر اور این ایل سی کے خلاف احتجاجی دھرنا چھوتے روز بھی جاری ہیں پاک افغان شاہراہ بند ہونے کے باعث افغانستان جانے والے اور آنے والے مال بردار گاڑیوں اور خالی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دو طرفہ تجارت کو بھی نقصان ہوا ہیں پاک افغان شاہراہ پر پر کھڑے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ خوگہ خیل قوم کے عوام مشران کا این ایل سی اور ایف بی آر کے ساتھ درپیش مسئلے کے حل کے لئے عملی اقدامات کریں اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیورز کے مشکلات میں کمی آجائے اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہوسکے