• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

May 29, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ایم جے احسن اور ڈاکٹر مدیحہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک پر 2.6 ملین فالوورز کے ساتھ دلچسپ انداز میں اداکاری کرنے والے محمد احسن شفقت سے گزشتہ روز نکاح کیا۔دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتایا۔
نکاح کی تقریب میں ٹک ٹاک جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب سمیت ربیکا خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل ڈاکٹر مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ڈھولکی کی دلکش تصویریں اور ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔دونوں کے مداح اور قریبی ساتھی ان کیلئے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہارکررہے ہیں۔