• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب منعقد ہوئی

May 30, 2021

پیرس(محمد یونس خان )پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مسلم لیگ نون یورپ یوتھ ونگ کے صدر رانا محمود خان نے کی، تقریب میں شوکت علی شاہ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ فرانس ، اڈیشنل انفارمشن سیکٹری شیخ سعید اصغر ، سینئر رہنما راؤ طاہر اور دیگر افراد نے شرکت کی، تقریب میں یوم تکبیر کا کیک بھی کا ٹا گیا۔ رانا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک و قوم کےلئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔ ملک کا دفاع مضبوط بنانے کےلئے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت والے ممالک کی فہرست میں شامل کرایا۔ یہ دن یوم پاکستان کے بعد اہمیت کا حامل ہے جب میاں نوازشریف کی قیادت میں ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قائد میاں نواز شریف نے ملکی اورقو م کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے یہ ثابت کردیا تھا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک ہے اگر کسی نے اس کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اس کو ویسے ہی جواب دیا جائے گا۔ مسلم لیگ کے سینئر رہنما راؤ طاہر کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابِل تسخیر بنا کر ایک اعظیم کارنامہ انجام دیا ،جو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ،میں میاں نواز شریف کو اسلام پیش کرتا ہوں،جس نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے ۔