• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی نے کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

Jun 2, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔

آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2025 اور 2029 میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جس میں ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ 28،26،2024 اور 30 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹی20ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے،5 ٹیموں پر مشتمل 4 گروپ تشکیل دیئے جائیں گے،تمام گروپس میں پہلی 2 ٹیموں کے درمیان سپر 8 راوَنڈ کھیلا جائیگا۔

سپر 8 کے ناک آوَٹ مرحلے کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائیگا۔آئی سی سی میگا ایونٹس کی میزبانی سے متعلق حتمی فیصلہ رواں سال ستمبر میں کیا جائے گا۔