اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس دوران خورشید شاہ کے وکیل نے درخواست واپس لینے کیلئے مہلت مانگ لی ہے ، جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہو گا کہ ہارڈ شپ کے نقطے پر پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کر یں ، عدالت چاہتی ہے کہ خورشید شاہ کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ بند نہ ہو ، درخواست خارج کی تو خورشید شاہ کے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا ۔عدالت نے کہا کہ خورشید شاہ کی بیگمات کی ضمانت منسوخی پر سماعت بعد میں ہو گی ۔ عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بھی کل تک ملتوی کر دی ہے ۔
سپریم کورٹ میں خورشیدشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
