• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزاد کشمیر کے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام طلبہ اگلی کلاسز میں پروموٹ

Jun 3, 2021

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر کے 8ویں جماعت تک کے تمام طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا جسکے مطابق 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی گئی ۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں صورتحال گھمبیر تھی اور حکومت نے وقتاً فوقتاً ریاست میں لاک ڈاؤن لگائے رکھا ۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام تعلیمی ادارے ، نجی اکیڈمیز بند رہیں، پرائمری اور مڈل کلاسز کے طلبہ باقاعدگی سے اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے ، جس کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا کہ انہیں بغیر امتحانات لئے اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی ۔