• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تنخواہوں کی ادائیگی تک کیلئے قرضے لینے والی حکومت معاشی محاذ پر ناکام ہو چکی ، بلاول بھٹو

Jun 3, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ، تنخواہوں کی ادائیگی تک کیلئے قرضے لینے والی حکومت معاشی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، پیپلزپارٹی کی تکمیل کے بعد بعد سے عام آدمی کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے، فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کرنے کا پول کھل چکا ہے ۔

پی ٹی آئی کارکنان کا وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج ، کیا مطالبہ تھا ؟ جانئے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا، صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہو گیا، چکن کی قیمتوں میں ایک سال میں 60 فیصد اضافے سے پی ٹی آئی اشرافیہ نے اٹھایا۔