• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Jun 7, 2021

سان فرانسسکو (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔
ہیری اور میگھن کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا باربرا کے ہسپتال میں ہوئی ہے۔ ماں اور بیٹی دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ شہزادہ ہیری نے بیٹی کا نام ماں اور دادی کے نام پر ” للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر” رکھا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادی للی کی پیدائش 4 جون کو ہوئی ہے۔ شاہی جوڑے نے دنیا بھر سے موصول ہونے والے مبارکباد کے پیغامات پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ ہیری اور میگھن کے ہاں مئی 2019 میں بیٹے شہزادہ آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔