لاس اینجلس (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں کاک پٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس سے نیش ول جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں پیش آیا۔ ایک مسافر نے ٹیک آف کے فوری بعد ہی ہنگامہ برپا کردیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کا مطالبہ کرنے لگا۔ مسافر نے طیش میں آکر کاک پٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی اور اس پر مکے برساتا رہا تاہم دیگر مسافروں نے اسے قابو کرلیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث طیارے کو نیو میکسیکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے بعد امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مسافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مسافروں کی جانب سے اس واقعے کی بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مشتعل شخص کو کاک پٹ پر مکے برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مسافر کی دورانِ پرواز کاک پٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی
