لاہور(آئی این پی) سوئی ناردرن نے جلد کنکشن دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ کنکشن کے حصول کے لئے چار سال انتظار کرنا لازمی قرار دے دیا ۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی علی جے ہمدانی نے امیدوں پرپانی پھیردیا گھریلو صارفین کو گیس کنکشن کیلئے چار سال انتظار کرنا پڑے گا۔ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ جلد گیس کنکشن نہیں دے سکتے کمپنی پانچ لاکھ سے زائد گیس کنکشن نہیں لگا سکتی، ایس این جی پی پانچ لاکھ کنکشن کی صلاحیت رکھتی ہے۔