• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی سی پی او پشاور عباس احسن کی سربراہی میں پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ۔

Jun 7, 2021

پشاور( بیورو چیف عمران خان)سی سی پی او پشاور عباس احسن کی سربراہی میں پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ۔

میٹنگ میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، چاروں ڈویژنل ایس پیز ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،

ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات، جوانوں کے سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر اہم غور طلب امور کا جائزہ لیا گیا ۔

ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو تعینات کر لیا گیا ہے،،،
سی سی پی او عباس احسن

پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،
سی سی پی او عباس احسن

پولیو مہم کی کامیابی کاندرون شہر اورنواحی علاقوں میں خصوصی پی ایل سی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے،
سی سی پی او عباس احسن

علماء کرام اور معززین علاقہ سے بھی کلیدی کردار ادا کرنے سمیت والدین بھی اپیل کی وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں،
سی سی پی او پشاور عباس احسن