• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹرین حادثہ کیوں پیش آیا ، اصل وجوہات سامنے آگئیں

Jun 8, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز ڈہرکی کے نزدیک دو ٹرینوں کو حادثہ کیوں پیش آیا ،حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں اہم وجوہات سے پردہ اٹھایا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ٹرینوں کے انجنوں کے بلیک باکسز مل گئے ہیں جبکہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی سر سید ایسکپریس ملت ایکسپریس کی کوچز سے ٹکرا گئی، حادثہ اپ ٹریک کی دائیں پٹڑی کا ویلڈنگ جائنٹ ٹوٹنے کے سبب پیش آیا ۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اپ ٹریک کی دائیں پٹڑی کا جوڑ ویلڈنگ سے جڑا ہوا تھا جو ٹوٹا ہوا پایا گیا،پٹڑی کا جوڑ ٹوٹنے سے ملت ایسکپریس کی 12 مسافر کوچز ڈاؤن ٹریک پر گر گئیں ۔ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی کوچز سے ٹکرا گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کےنتیجے میں سر سید ایسکپریس کا انجن اور چار کوچز پٹڑی سے گر گئے ، حادثے کی شکار ٹرینوں کے انجنوں کے بلیک باکس کا ڈیٹا نکالا جا رہا ہے ، بلیک باکسز سے حاصل معلومات کو وفاقی انسپکٹرز آف ریلویز کی تحقیقات میں شامل کیا جائے گا