• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹرین حادثے کے بعد امدادی آپریشن مکمل کرلیا گیا، آئی ایس پی آر

Jun 8, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے بعدجاری امدادی آپریشن مکمل کرلیا گیاہے،ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹادی گئیں ہیں اور ضروری مرمت کے بعد ریلوے ٹریک کھولنے کے لئے سر توڑ کاوشیں جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حادثے کے بعد 92زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جن میں سے بیشتر زخمی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور سی ایم ایچ پنوں عاقل منتقل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے آپس میں ٹکرا جانے سے حادثہ پیش آیا جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔